ایکنک اجلاس: پمز میں سینٹر آف نیورو سائنسز کا منصوبہ منظور


اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل (ایکنک) کی انتظامی کمیٹی  کے اجلاس میں اربوں روپے کے منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔

سرکاری طور پر جاری اعلامیے کے مطابق  وزیراعظم  شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت اجلاس میں 220  کے وی مستونگ سب اسٹیشن، سبی، مستونگ، کوئٹہ اور لورالائی ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ پمزاسپتال میں سینٹر آف نیورو سائنسز کے قیام کا منصوبہ بھی منظور کر لیا گیا ہے جس پرسات ارب 27 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

اجلاس میں اسلام آباد کے سیکٹر ایچ الیون ٹو میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامک (پائیڈ) کے قیام کی منظوری دے دی گئی جس پر تین ارب 51 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

مجموعی طور پر اجلاس میں 131 ارب روپے سے زائد مالیت کے صحت کے مختلف منصوبے منظور کیے گئے۔


متعلقہ خبریں