وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے معاشی وفد کی ملاقات


وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے معاشی وفد نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تجارت، توانائی، انفرااسٹرکچر اور پٹرولیم سمیت دیگر شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس ضمن میں جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم  نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان معاشی محاذ پر ان تعلقات کو بلندیوں کی ایک نئی سطح پر لےجانے کا خواہشمند ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

انہوں نے کہا کہ عید الفطر کی تعطیلات میں وفد کی آمد یو اے ای حکومت کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا مظہر ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان امارات کے بھائیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقدم کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں