کسی ایک سپر پاور کی گود میں بیٹھ کر باقیوں کو ناراض نہیں کرینگے،شہبازگل


  پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ کسی ایک سپر پاور کی گود میں بیٹھ کر باقیوں کو ناراض نہیں کرینگے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکاسپرپاور ہے، اس سے دوستی چاہتے ہیں۔ایسی دوستی چاہتے ہیں جیسے دوست ہوتے ہیں۔ہم امریکا سے برابری کی سطح پر دوستی چاہتے ہیں۔ کسی ایک سپر پاور کے گھٹنوں  میں بیٹھ کر باقی سب کو ناراض نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ کوئی ملک ہزاروں میل دورہے اس سے ہماری کیا دشمنی؟ لیکن ہم کسی کی پراکسی جنگ نہیں لڑیں گے۔ ہم کسی ملک کو مردہ باد  نہیں کہنا چاہتے اور چاہتے ہیں ہمیں بھی  کوئی ملک مردہ باد نہ کہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پوری قوم کو ایک ڈاکٹرائن بتائی گئی۔ نئی پالیسی جیواسٹریٹجک نہیں معاشی اسٹریٹجک بنائی ۔ ڈاکٹرائن میں بتایا گیا پاکستان کو معاشی طور پر اوپر کرنا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ہی روس کا دورہ ہوا۔ روس کے دورے میں 30 فیصد گیس پیٹرول کی آفرہوئی۔جہاں سے سستی گیس تیل ملے گا لیں گے۔چین ہمارا دوست ہے اس کے ساتھ بھی چلیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمارافوکس تھا کہ سب سے پہلے معیشت کو بہتر کرنا ہے۔ اب ڈالر  187روپے میں پہنچا ہوا ہے۔ایک مہینے میں6ارب روپے اجاڑ دیئے گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کا گورنربہترین کام کر رہا تھا لیکن اسے فارغ کردیا گیا۔


متعلقہ خبریں