سیلفی لینے کا شوق 2 دوستوں کی موت کا سبب بن گیا


سیلفی لینے کا شوق 2 دوستوں کی موت کا سبب بن گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جھنگ کے رہائشی دو دوست سیلفی لیتے ہوئے ہیڈ تریموں میں ڈوب گئے۔

طالبان کے سیاحتی مقامات پہ جانے اور سیلفیاں لینے پر پابندی عائد

انہوں نے بتایا کہ ایک دوست سیلفی لیتے ہوئے ڈوبا جب کہ دوسرا مدد کرتے ہوئے ڈوب گیا ۔ ڈوبنے والے دونوں دوست عید کے موقع پر ہیڈ تریموں گئے تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے دونوں افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔


متعلقہ خبریں