کاروں کو ٹکر مارنے پر چار سالہ ڈرائیور گرفتار


نیدرلینڈ میں ایک چار سالہ ڈرائیور کو پولیس نے گاڑیوں کو ٹکر مارنے کے جرم میں گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بچے نے اپنی والدہ کی کار کی چابی چرائی اور اسے چلا کر پڑوسیوں کی گاڑیوں سے ٹکر مار دی۔

کاروں کی ٹکر کی آواز سن کر پڑوسی اپنے گھروں سے نکلے اور کمسن ڈرائیور کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

ٹک ٹاک ویڈیو کے شوق نے کمسن نوجوان کی جان لے لی

رپورٹ کے مطابق کاروں پر ڈینٹ دیکھ کر پڑوسیوں نے پولیس کو بلا لیا جو بچے کو اپنے ساتھ تھانے لے گئی۔ پولیس نے بچے کی خاطر مدارت کی اسے چاکلیٹس اور کپ کیک کھلائے۔

بعد ازاں پولیس نے بچے کی والدہ کو تھانے طلب کیا اور آئندہ احتیاط برتنے کا کہ کر بچے کو چھوڑ دیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں