ن لیگ نے پیسے دیکر میری کردار کشی کیلئے میٹریل بنوایا ہے، عمران خان کا دعویٰ


سابق وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ  ن لیگ نے عید کے بعد ان کی کردار کشی کی تیاری کی ہوئی ہے، پیسے دے کر کردار کشی کیلئے میٹریل بنوایا ہے۔

ہم نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان اس ملک کا سب سے بڑا مافیا ہے، اس مافیا نے بینظیر اور جمائما کے ساتھ بھی یہی کیا، اب ان کو فرح مل گئی ہے، فرح کا قصور یہ ہے کہ وہ بشریٰ بیگم کی جاننے والی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کسی طرح مجھے عوام کی نظر میں گرانا چاہتے ہیں، پہلے بھی ایسا ہوتا رہا یہ کوئی نئی چیز نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان کی کرپشن کی کہانیاں 35 سال سے چل رہی ہیں، ان سے جب کوئی سوال کرتا ہے تو اس کی ذاتیات کو نشانہ بناتے ہیں۔

دیسی گھی میں پکا دیسی مرغ کھانے میں بہت پسند ہے، عمران خان

انہوں نے کہا کہ جب جمائمہ مسلمان ہو کر یہاں آئی تو اس کو یہودی لابی بنا دیا اور اس کے خلاف بڑی مہم چلائی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت میں ساٹھ فیصد لوگ ضمانتوں پر رہا ہیں، باپ اور بیٹا دونوں ضمانت پر ہیں، جب کہ مریم بھی ضمانت پر ہے۔ حقیقی جمہوریت میں تو ایسے لوگوں کو کوئی عہدہ نہیں مل سکتا، انہیں جواب دینا پڑتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اب پوری طرح میرے کردار پر اٹیک کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ مئی کے آخر میں لانگ مارچ سے متعلق اعلان کروں گا، لاکھوں لوگوں کا سمندر اسلام آباد آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے انتخابات میں واضح اکثریت نہ ملی تو اپوزیشن میں بیٹھنا پسند کروں گا۔


متعلقہ خبریں