حکومت کو ڈیزل پر 70روپے نقصان ہورہا ہے،مفتاح اسماعیل


 وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہم کوشش کریں گے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھیں۔پیٹرول کی قیمت میں جتنا ہو سکے سبسڈی دیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت پیٹرول پر30روپے فی لیٹر نقصان برداشت کررہی ہے۔ ڈیزل پر 70روپے نقصان ہورہا ہے۔پیٹرول پر لیوی اور سیلز ٹیکس نہیں لگائیں گے۔جو بوجھ ڈالا گیا ہے وہ پاکستان پر ڈالا گیا ہے۔حکومت کو مارکیٹ سے قرض لینا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پوری حکومت کا ماہانہ خرچہ 45ارب روپے ہے۔ہم 102ارب روپے نقصان کررہے ہیں ۔ہم مارکیٹ سے 102ارب روپے قرض لیتے ہیں۔اگر ہم بینکوں سے قرض لیتے ہیں تو وہاں انٹرسٹ ریٹ بڑھ جاتے ہیں ۔

ان کا کہنا ہےوزارت خزانہ کے پاس مخصوص رقم ہوتی ہے۔موجودہ لوڈشیڈنگ خان صاحب کے دور کی وجہ سے ہورہی ہے۔ مرمتی کام نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے پاور پلانٹس بند تھے۔

انہوں  نے کہا ہے کہ  پی ایس او کو جو قرض دینا ہے وہ 500ارب سے زائد ہیں۔3سالوں میں سوئی نادرن گیس 200ارب سے زائد کا نقصان کرچکے ہیں


متعلقہ خبریں