شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ، ٹکر مارنے والی گاڑی کی شناخت ہو گئی

شہباز گِل کے بغاوت کیس میں دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کی گاڑی کو موٹر وے پر ٹکر مارنے والی گاڑی کی شناخت ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز گل کی گاڑی کو موٹر وے ایم 2 پر حادثہ پیش آیا تھا جس میں وہ تین ساتھیوں سمیت معمولی زخمی ہو گئے۔

موٹروے حکام کا کہنا ہے کہ شہبازگل کی گاڑی کو ٹکر لگنے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور رکنے کے بجائے فرار ہو گیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ شہبازگل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی کے مالک کی بھی شناخت کرلی ہے ، متعلقہ افراد تک جلد پہنچ جائیں۔

موٹروے کے اعلیٰ افسران پر مشتمل ٹیم واقعے کی مزید تحقیقات بھی کررہی ہے ۔

دوسری جانب موٹر وے پولیس نے حادثے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرتے ہوئے بتایا تھا کہ حادثہ موٹر وےایم ٹو خانقاں ڈوگراں تحصیل صفدرآباد ضلع شیخوپورہ میں پیش آیا، شہباز گل گاڑی نمبر اے ٹی یو 866 پر اسلام آباد سے لاہور جارہے تھے۔

موٹروے پولیس نے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے لیا ہے۔ بظاہر شہباز گل کی گاڑی کا حادثہ نیچرل معلوم ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پچھلی گاڑی کی جانب سے بروقت بریک نہ لگنا حادثے کا باعث بنا۔


متعلقہ خبریں