منحرف ارکان کے جواب الیکشن کمیشن میں جمع،تحریک انصاف نے مہلت مانگ لی


منحرف اراکین کیس پر سماعت: چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ہمیں تو یہ تھا کہ منحرف ارکان کے وکلا مہلت مانگیں گے لیکن یہاں تو تحریک انصاف ہی مہلت کی استدعا کررہی ہے۔

تحریک انصاف کے 18 سے زائد منحرف ارکان اسمبلی نے نااہلی ریفرنسز میں تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیئے۔ پی ٹی آئی وکیل فیصل چوہدری نے جواب پڑھنے کی مہلت مانگ لی۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں تو یہ تھا کہ منحرف ارکان کے وکلا مہلت مانگیں گے لیکن یہاں تو تحریک انصاف ہی مہلت کی استدعا کررہی ہے۔

تحریک ‏انصاف کے 20 قومی اسمبلی اور26 ‏پنجاب اسمبلی منحرف اراکین کیخلاف ‏ریفرنسزپرچیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی، 18 سے زائد منحرف ارکان نے اپنے جواب جمع کرادیئے۔

یہ بھی پڑھیں: 7 لوگ قتل کرنا چاہتے ہیں، لیکن بیساکھی کے ساتھ بھی عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، شہباز گل

عامرلیاقت کے وکیل نے بتایا کہ جواب پر انکے موکل کے دستخط کرانے باقی رہ گئے ہیں۔ وکیل تحریک انصاف فیصل چوہدری نے جوابات پڑھے کی مہلت مانگتے ہوئےکہا کہ سب کے جواب پڑھ کر پھر دلائل شروع کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کی تو فیصل چوہدری نے کیس منگل تک ملتوی کرنے کی استدعا کردی۔جس پر ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی نے کہا کہ 14 مئی تک کمیشن نے فیصلہ کرنا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ کہا کہ منگل تک ہرصورت دلائل مکمل کر لیں تاکہ فیصلے کیلئے وقت مل سکے۔‏ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے منحرف ارکان کے وکلا کی جانب سے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت کی استدعا بھی منظور کرلی۔ الیکشن کمیشن نے فریقین کو دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کردی۔


متعلقہ خبریں