ریل ہو یا جیل میں عمران خان کے لانگ مارچ کے ساتھ ہوں، شیخ رشید


توہین مذہب کیس: عدالت نے شیخ رشید کی عبوری ضمانت منظور کر لی، لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری عبد العزیز نے ضمانت منظور کی۔ شیخ رشید کی عبوری ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔

انتظامیہ کو 18 مئی تک گرفتاری سے روک دیا گیا، مقدمات کے اخراج کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے گیے۔

شیخ رشید احمد نے ہائیکورٹ میں پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ریل ہو یا جیل میں عمران خان کے لانگ مارچ کے ساتھ ہوں۔ میں 6ماہ سے کہتا آرہا ہوں کہ مارچ میں ہمارے خلاف سازش ہوگی۔

یہ سازش ان کے گلے پڑ گئی، عمران خان بڑا لیڈر بن کر سامنے آگیا ہے۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 31مئی سے پہلے انتخابات کرالیں۔ لانگ مارچ کا اعلان ہوا تو عمران خان بھی معاملات کو نہیں سنبھال پائیں گے۔

توہین مذہب کیس کے بارے میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جب واقعہ پیش آیا اس وقت میں وہاں نہیں تھا، راشد شفیق کو بھی ایک ویڈیو کی بنیاد بنا کر گرفتار کیا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں