آٹے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا: روٹی کے نرخ بڑھنے کا امکان

flour rates

لاہور: شہر میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے سے بڑھ کر 1300 روپے کا ہو گیا ہے۔

سستا آٹا، کم سے کم اجرت 25 ہزار،پنشن میں 10 فیصد اضافہ،وزیراعظم کا پہلا خطاب، بڑے اعلانات

ہم نیوز نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سرکاری کوٹے سے گندم کی فراہمی بند ہو گئی ہے جس کے بعد مارکیٹ سے گندم کی خریداری کی جا رہی ہے اور یہی وہ بنیادی وجہ ہے کہ آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے تصدیق کی ہے کہ آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1300 روپے کا ہو گیا ہے۔

فیصلہ عوام کریں: ترقی، دوائی، آٹا، چینی، گیس و بجلی چاہیے یا عمران کا جھوٹ؟مریم اور نگزیب

عاصم رضا کے مطابق جنوبی پنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1250 روپے ہے۔ انہوں ںے اس حوالے سے کہا ہے کہ نئی گندم 23 سو روپے من مل رہی ہے، گندم کی قیمت بڑھنے سے آٹے کی قیمت بڑھانا پڑی ہے۔

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد روٹی کی قیمت میں بھی اضافے کا امکان ہے تاہم ابھی تک روٹی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

پنجاب کی اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے سستا ہو گیا

چیئرمین فلور ملز ایسوی ایشن عاصم رضا کے مطابق گندم کی امدادی قیمت 1800 روپے تھی تو 20 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے کا تھا لیکن اب گندم 2200 سے بڑھ کر 2300 روپے من ہو گئی ہے تو لامحالہ آٹے کی قیمت بڑھانا پڑی ہے۔


متعلقہ خبریں