چین میں کووڈ 19 کا پھیلاؤ: ایشین گیمز 2022 کے التوا کا سبب بن گیا

چین میں کووڈ 19 کا پھیلاؤ: ایشین گیمز 2022 کے التوا کا سبب بن گیا

بیجنگ: ایشین گیمز 2022 کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔ شیڈول کے تحت ایشین گیمز کا انعقاد چین میں ہونا تھا۔

کورونا سے بھارت میں 47 لاکھ اموات ہوئی ہیں، عالمی ادارہ صحت کا انکشاف

ہم نیوز نے مؤقر نشریاتی ادارے فرانس 24 کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایشن گیمز کے انعقاد کو ملتوی کیے جانے کی بابت انتطامیہ کی جانب سے تاحال کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی ہے لیکن چونکہ چین میں نہایت تیزی کے ساتھ کووڈ 19 کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں اس لیے غالب امکان یہی ہے کہ کورونا کی وجہ سے ایشین گیمز کا انعقاد ملتوی کیا گیا ہے۔

نشریاتی ادارے کے مطابق ایشین گیمز کا انعقاد 10 سے 25 ستمبر تک ہونا تھا مگر اب یہ ملتوی کردیے گئے ہیں جب کہ چین کی حکومت مختلف شہروں میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہے۔

واضح رہے کہ ایشین گیمز چین کے شہر ہانگژو میں منعقد ہونے تھے جو شنگھائی سے صرف 200 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

گھر پہنچنے پر شاندار استقبال، اگلی منزل ایشین گیمز ہے، حیدر علی

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اولمپک کونسل آف ایشیا نے اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گیمز ملتوی کرنے کا فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز نے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا ہے۔

اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ تقریباً 10ہزار ایتھلیٹس کی میزبانی کرنے والے گیمز کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

منتظمین نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ مشرقی چین کے سوا کروڑ آبادی کے حامل شہر ہانگژو نے ایشین گیمز اور ایشین پیرا گیمز کے لیے تقریباً 56 مقابلے کے مقامات کی تعمیر مکمل کر لی ہے۔

چین میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ

واضح رہے کہ ہانگژو 1990 میں بیجنگ اور 2010 میں گوانگ زو کے بعد ایشین گیمز کی میزبانی کرنے والا چین کا تیسرا شہر بننے والا تھا۔


متعلقہ خبریں