نیپرا نے بجلی 2 روپے 86 پیسے مہنگی کر دی


اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 2 روپے 86 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کر دی۔

نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق قیمتوں میں اضافہ ایک ماہ کے لیے ہو گا۔

نیپرا کے مطابق قیمتوں میں اضافےکی وجہ سے 29 ارب روپے کا صارفین پر اثر پڑے گا اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مئی کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آمدن چھپانے پر شاہ محمود قریشی کی اہلیہ پر ٹیکس عائد

کراچی والوں کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 38 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سی پی پی اے نے نیپرا سے بجلی 3 روپے 15 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔


متعلقہ خبریں