صدر بائیڈن نے پہلی سیاہ فام خاتون کو وائٹ ہاؤس کا ترجمان مقرر کردیا

صدر بائیڈن نے پہلی سیاہ فام خاتون کو وائٹ ہاؤس کا ترجمان مقرر کردیا

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کیرین ژاں پیئر کو وائٹ ہاؤس کا ترجمان مقرر کردیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی موجودہ ترجمان جین ساکی 13 مئی کو سبکدوش ہو جائیں گی۔

عمران خان نے بائیڈن انتظامیہ سے پاکستان میں حکومتی تبدیلی پر وضاحت مانگ لی

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر جوبائیڈن نے نائب ترجمان کو ترقی دی ہے جو فرانسیسی نژاد ہیں۔

44 سالہ کیرین ژاں پیئر اس لحاظ سے منفرد مقام کی حامل ہیں کہ وہ وائٹ ہاؤس کی پہلی سیاہ فام خاتون ترجمان کی ذمہ داریاں سر انجام دیں گی۔

ماسکو کے میئر کی اہلیہ نے بائیڈن کے بیٹے کو 35 لاکھ ڈالرز دیے: ٹرمپ کا الزام

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی نژاد کیرین ژاں پیئر صدر جوبائیڈن کی انتہائی قابل اعتماد ساتھی ہیں۔ وہ سابق صدر بارک اوبامہ کے دور میں بھی وائٹ ہاؤس میں اہم ذمہ داریاں سر انجام دے چکی ہیں۔

روس یوکرین میں نسل کشی کر رہا ہے، جو بائیڈن

امریکی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق موجودہ ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی امریکی نیوز چینل ایم ایس این بی سی کو جوائن کرنے والی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی موجودہ حیثیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں