سندھ میں اگلے ہفتے ہیٹ ویو کا امکان،پشاور میں بھی الرٹ جاری

کراچی میں دوبارہ ہیٹ ویو الرٹ جاری

فوٹو: فائل


کراچی: شہر قائد سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں 11 مئی سے ہیٹ ویو کا امکان ہے جبکہ پشاور میں بھی ہیٹ اسٹروک کی پیش گوئی کر دی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ 11 مئی سے سندھ بھر میں ہیٹ ویو کا امکان ہے، خلیج بنگال میں بننے والے سائیکلون کے باعث موسم گرم رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آبی تنازعات پر بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار

شہر کراچی میں آج 15 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ کراچی میں آج درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا اور دن میں ہوا 20 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں بھی محکمہ موسمیات نے آج سے ہیٹ اسٹروک کی پیش گوئی کر دی۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات پر الرٹ کر دیا گیا ہے اور ریسکیو کے اسٹیشنز 24 گھنٹے کھلے اور کنٹرول روم فعال رہیں گے۔

ڈی جی ریسکیو نے ریسکیو ایمبولینسز میں کولر، پانی کی بوتلیں اور آئس بیگز رکھنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ شہری دوپہر کے وقت غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کریں۔

انہوں نے کہا کہ عوام ہلکے کپڑوں، سر پر گیلا کپڑا اور پانی کا کثرت سے استعمال کریں جبکہ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران 1122 پر کال کریں۔


متعلقہ خبریں