ملک میں جاری سیاسی گفتگو میں پاک فوج کو دور رکھا جائے، آئی ایس پی آر


راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے واضح کیا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی گفتگو میں پاک فوج کو دور رکھا جائے۔

شہباز شریف ڈرامے بند کرو، وزیر داخلہ قاتل ہے، نیوٹرل جانور ہوتا ہے، انسان جوابدہ ہے: عمران خان

ہم نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے بہترین مفاد میں پاک فوج کو سیاسی گفتگو سے دور رکھا جائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کو سیاسی گفتگو میں گھسیٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

آگ بہت دور تک جا پہنچی ہے جسے میں جانتا ہوں، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر نے توقع ظاہر کی ہے کہ سب قانون کی پاسداری کریں گے۔


متعلقہ خبریں