یوکرین کے اسکول پر روسی بمباری: 60 افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ

یوکرین کے اسکول پر روسی بمباری: 60 افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ

لوہانسک: روس کی جانب سے یوکرین کے ایک اسکول پر کی جانے والی بمباری سے 60 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

امریکہ نے یوکرین کیلئے مزید 15 کروڑ فوجی امداد کا اعلان کر دیا

ہم نیوز نے برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یوکرین کے مشرقی علاقے لوہانسک کے گورنر سرہی ہیدائی نے کہا ہے کہ دیہاتی اسکول پر روسی بمباری سے 60 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

گورنر سرہی ہیدائی کا کہنا ہے کہ روسی افواج نے ہفتے کی دوپہر بلوہوریکا کے اسکول پر بمباری کی جس سے آگ بھڑک اٹھی اور اس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ بمباری کا نشانہ بننے والے اسکول میں جنگ سے متاثرہ 90 افراد کو پناہ دی گئی تھی۔

روسی وزیر خارجہ نے ہٹلر کو یہودی قراردیدیا: اسرائیل شدید برہم، سفیر طلب

سرہی ہیدائی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹیلی گرام‘ میں لکھا ہے کہ آگ پر تقریباً چار گھنٹے بعد قابو پایا گیا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ ملبے سے دو افراد کی نعشیں نکالی گئی ہیں، سات زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ 60 افراد کی اموات کا خدشہ ہے لیکن تاحال اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

یورپی یونین کا روس کیخلاف سخت ترین اقدامات کا اعلان

واضح رہے کہ یوکرین اور اس کے اتحادیوں نے روسی افواج پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جنگ میں عام شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے لیکن ماسکو نے اس کی مسلسل تردید کی ہے۔


متعلقہ خبریں