تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس کل طلب


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے جو اسلام آباد سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے انٹرویو کرے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی تین نشستوں کے لیے دس امیدواروں کے انٹرویوز لیے جائیں گے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے دو اپریل کو پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا تھا جس کا مقصد آئندہ انتخابات کے لیے امیدواروں کے چناؤ کا طریقہ کار طے کرنا تھا۔

کل ہونے والے دوسرے اجلاس میں طے کردہ طریقہ کار کے مطابق خواہش مند افراد کے انٹرویوز کیے جائیں گے جس کے بعد حتمی امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا تاہم یہ واضح نہیں کہ اسلام آباد سے منتخب ہونے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کب کیا جائے گا۔

2013 کے عام انتخابات میں اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی دو نشستیں تھیں لیکن نئی مردم شماری کے بعد ہونے والی حلقہ بندیوں میں وفاقی دارالحکومت سے نشستوں کی تعداد بڑھا کر تین کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں