وزیراعظم شہبازشریف نے چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی لگا دی


وزیراعظم شہبازشریف کا ملک میں چینی کا ذخیرہ اور قیمت مستحکم رکھنے کے لئے بڑا فیصلہ، وزیراعظم شہبازشریف نے چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی لگا دی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عوام کی ضرورت کو پہلے پورا کرنا ہے، قیمت کو مستحکم کرنا ہے، وزیراعظم نے ایکسپورٹ پر پابندی کے ساتھ سمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کا بھی حکم دے دیا۔

ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے، وزیراعظم نے اپنے احکامات پر موثر عمل درآمد سے مسلسل آگاہ کرنے کی بھی متعلقہ اداروں کو ہدایت کردی، غفلت اور کوتاہی ہوئی تو متعلقہ افسراور عملہ ذمہ دار ٹھہرائیں گے۔

تاہم پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے وزیراعظم کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ چینی کی برآمد پر پہلے سے ہی تحریک انصاف کی حکومت نے پابندی عائد کر رکھی ہےاس میں کچھ نیا نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں