شہیدوں اور غازیوں کے شہر جہلم آ رہا ہوں، عمران خان

جیل جانے اور جان قربان کرنے کرنے کیلئے تیار ہوں، کسی صورت چوروں کو نہیں مانوں گا : عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جہلم جلسے کے حوالے سے عوام کے نام اہم پیغام جاری کر دیا۔

عمران خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ منگل کو میں جہلم آ رہا ہوں، جہلم شہیدوں کا اور غازیوں کا شہر ہے،حقیقی آزادی مارچ کی تیاری کے لئے عوام کو تیار کر رہا ہوں، پاکستان کو حقیقی آزادی دلوانے کے لئے سب مارچ میں شرکت کریں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ جہلم کی عوام کو بتانا ہے کہ بیرونی سازش سے مسلط کی گئی حکومت ہمیں نامنظور ہے، امید کرتا ہوں کہ عوام اس جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے۔

 


متعلقہ خبریں