چند گھنٹوں کے گورنر شرافت سے گھر چلے جائیں، اپنی عزت مزید خراب نہ کریں: رانا ثنا اللہ

تحریک انصاف دھرنے کو مکمل ٹریٹمنٹ فراہم کریں گے، تیاری رکھیں، آنے والے بنیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر اور گورنر پنجاب ایسا کوئی کام نہ کریں کہ تاریخ میں شرمندہ ہوں۔

منشیات کیس کے حقائق سامنے آ رہے ہیں، عمران خان اور شہزاد اکبر ملزم ہیں: رانا ثنا اللہ

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ  نے مشورہ دیا کہ چند گھنٹوں کے گورنر شرافت سے گھر چلے جائیں، اپنی عزت مزید خراب نہ کریں تو بہتر ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ صدر مملکت وزیراعظم کی ایڈوائس کے پابند ہیں، وزیراعظم کی ایڈوائس سے ہٹنا آئین شکنی ہوگی، پارلیمانی جمہوریت میں صدر کا منصب علامتی ہوتا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ صدر مملکت اور گورنر پنجاب آئین اور سپریم کورٹ کے حکم پر چلیں، صدر کے پاس ویٹو کا اختیار نہیں، ایوان صدر پی ٹی آئی سیکریٹریٹ نہیں ہے ، آئین پر چلیں۔

بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب نامزد کر دیا گیا

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عمرچیمہ جاتے جاتے کوئی نیا گند گھولنے سے باز رہیں، آئین سے ہٹنے والوں کو سزا کے لیے تیار رہنا ہو گا۔


متعلقہ خبریں