عمران خان نے اداروں کیخلاف زہر اگلا، نہ روکا گیا تو ملک میں بھونچال آجائےگا، وزیراعظم

عمران خان نے اداروں کیخلاف زہر اگلا، نہ روکا گیا تو ملک میں بھونچال آجائےگا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عمران خان کو نہ روکا گیا تو ملک میں بھونچال آجائے گا۔

اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں، وزیر اعظم

ہم نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت منعقدہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ کل ایبٹ آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین نے بہت خطرناک باتیں کیں، عمران خان کی تقریر اداروں کے خلاف تھی، براہ راست اداروں پر بات کی، عمران خان نے اداروں کے خلاف زہر اگلا۔

قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کرنے والے اسپیکر اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کا آئین اداروں کے خلاف بات کرنے کی بالکل اجازت نہیں دیتا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ دھمکی کو سازش کیسے قرار دیا جا سکتا ہے؟ خط میں دھمکی آمیز گفتگو تھی غداری کی بات کہاں سے آئی؟ سازش کا دور دور تک کوئی نام ونشان نہیں۔

عمران خان کی قومی اداروں کے خلاف مہم ملکی سلامتی کے لیےخطرناک ہے، آصف زرداری

انہوں نے کہا کہ قوم تقسیم در تقسیم ہوچکی ہے، کل زہر اگلا گیا، آپ حکومت میں تھے تو ادارے کے لاڈلے تھے،
اداروں نے جس طرح عمران خان کی حمایت کی اس کی مثال نہیں ملتی، آپ تو لاڈلے تھے آپ کو بچے کی طرح پالا گیا مگر آپ نے کچھ نہیں سیکھا، آپ کو اس ادارے نے بچے کی طرح دودھ پلایا، اگر ہمیں 20 فیصد بھی حمایت ملتی تو ملک کہاں سے کہاں پہنچ جاتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر میں لوڈشیڈنگ میں کمی ہوئی ہے، دھاندلی اور چوری کی حکومت نے بجلی کے منصوبوں کو نقصان پہنچایا، تحریک انصاف حکومت نے وقت پر تیل منگوایا نہ گیس، نورعالم خان نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہوتی رہی،  میں اس معاملے کی تحقیقات کراؤنگا، مئی میں لوڈ شیڈنگ میں کمی ہوئی، گیس سستی مل رہی تھی مگر ماضی کی حکومت نے مہنگا تیل خریدا۔

عمران نیازی آج کا میرجعفر و میرصادق ہے، خانہ جنگی کرانیکی کوشش کر رہا ہے،سازش کچل دیں گے: وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کے دوران وزیراعظم میان شہباز شریف نے کہا کہ نالائق اور کرپٹ حکومت نے گرمیوں میں بجلی پلانٹ کا مرمتی کام کرایا، سابق حکومت جھرلو اور دھاندلی کی پیداوار تھی،
سابق حکومت نے قرضے تو لیے مگر کوئی نیا کام نہیں کیا، گیس کا انتظام بھی کررہے ہیں اور گیس کے جہاز بھی خرید رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں