عمران خان سیاسی تاریخ کا میر جعفر و میر صادق ہے، ایمنسٹی کے ذریعےمال سفید کیا: خواجہ آصف

فائرنگ واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، سیاست میں تشدد قوموں کو لے ڈوبتا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک نیا نمونہ و تحفہ پیش کیا گیا جس کو عمران خان کہا جاتا ہے، عمران خان تازہ ہوا کا نہیں بلکہ ایک بد بودار جھونکا ثابت ہوا۔

عمران خان نے اداروں کیخلاف زہر اگلا، نہ روکا گیا تو ملک میں بھونچال آجائےگا، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی سیاسی تاریخ کا میر جعفر اور میرصادق ہے، عمران خان نے ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے اپنا مال سفید کیا، ریاست مدینہ کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا۔

سینئر سیاستدان خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ 75 سالوں میں تقریباً تمام اداروں نے اپنی حدود سے تجاوز کیا، یہاں اداروں کا کردار پسند ہو تو کہتے ہیں ادارے ہمارے ساتھ ایک پیج پر ہیں، ہم نے ایک جمہوری عمل کے ذریعے حکمران جماعت کو ایوان سے باہر نکالا، یہاں بیٹھی اپوزیشن نے اتحاد کیا تو کسی کو کوئی کال نہیں آئی۔

قوم جب نیوٹرل ہو جائے تو ختم ہو جاتی ہے، عمران خان

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کا آئین ایک مقدس دستاویز ہے، تمام ادارے آئین کے ماتحت ہیں، تمام کی حدود واضح کی گئی ہے،عمران خان کا تکبر اور توہین آمیز رویہ اپوزیشن کے لیے مدد گار ثابت ہوا، عمران خان نے جلسوں میں اپنی کارکردگی کا ذکر نہیں کیا، جلسوں میں صرف گالم گلوچ کی سیاست کر رہے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے پونے چار سال ساتھیوں کے ساتھ ملک کو صرف لوٹا ہے، ذاتی پسند یا نہ پسند پر اب کچھ نہیں ہوگا، عمران نیازی نے ملک کو تباہ کرنے کی کوشش کی، آج امر بالمعروف نہیں نہی عن المنکر کی بات کررہا ہے،عمران خان نے مذہب سے لے کر امریکہ اور بھارت کارڈ استعمال کیا۔

قومی اسمبلی میں عمران خان کی فوج مخالف تقریر پر قرارداد مذمت منظور

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے اپنا مال سفید کیا، وقت آگیا ہے کہ ہمیں بہت بڑے فیصلے کرنے پڑیں گے، عمران خان اور اس کے لوگوں کی کرپشن کی داستانیں موجود ہیں، اداروں کی تقسیم اور توہین بلکل برداشت نہیں کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں