بابر اعظم موجودہ دور میں دنیا کا بہترین بلے باز ہے، ویٹوری


سابق نیوزی لینڈ کپتان ڈینیئل ویٹوری نے پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو موجودہ دور میں دنیا کا بہترین بلے باز قرار دیا ہے۔ 

کرک انفو سے گفتگو نیوزی لینڈ کے سابق اسپنر ڈینیئل ویٹوری نے کہا کہ کرکٹ کے الگ الگ فارمیٹس کے بارے میں کہنا مشکل ہے لیکن ابھی بابر اعظم کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بعد دیکھا جائے تو بہترین فارم میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم اچھی فارم میں ہیں اور انہوں نے اپنی آخری 5 بین الاقوامی اننگز میں 50 پلس سکور بنائے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ ان کی آخری پانچوں اننگز آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی سرزمین پر تھیں اور بابر کی کارکردگی شاندار تھی۔ جہاں انہوں نے ون ڈے میں لگاتار سنچریاں بنائیں تو وہیں لاہور ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں نصف سنچریاں بنائیں۔

بابر اعظم نے غلاف کعبہ کی تیاری میں حصے لینے کی سعادت حاصل کرلی

خیال رہے کہ بابر اعظم اب تک کرکٹ کریئر میں 40 ٹیسٹ، 86 ون ڈے اور 74 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں۔

انہوں نے بین الاقوامی کیریئر میں مجموعی طور پر 9798 رنز بنائے ہیں۔

ٹی 20 میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 129.44، ون ڈے میں 90.29 اور ٹیسٹ میں 53.78 ہے۔ وہ اب تک 23 بین الاقوامی سنچریاں بھی بنا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں