راولپنڈی اسلام آباد میں بارش،موسم خوشگوار، گرمی کا زور ٹوٹ گیا


جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں شدید گرمی کے بعد شام میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔

موسلادھار بارش سے شہر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے اور موسم کافی حد تک خوش گوار ہو چکا ہے۔

ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

یاد رہے کہ چند روز قبل محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے میں ملک کے بیشترحصوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق وسطی اور جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ رہنے کی پیش گوئی کی گئی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ عوام گرمی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیارکریں۔

عیدالفطر 3 مئی بروز منگل ہو گی، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

 


متعلقہ خبریں