امپورٹڈ کٹھ پتلیاں فساد کو ہوا دے رہی ہیں،عدالت عظمیٰ معاملے کو خود دیکھے، عمران خان

عمران خان کا پارٹی تنظیموں کو عام انتخابات کیلئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا ٹاسک

 سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کیجانب سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں سنگین نوعیت کا آئینی بحران پیدا کردیا گیا ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بیرونی سازش سے مسلط شدہ امپورٹڈ حکومت کی دستور شکنی کی شدید مذمت کی گئی، انہوں نے عدالت عظمیٰ سے پنجاب میں آئین و قانون کی کھلی توہین کے فوری نوٹس  لینے کا مطالبہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی ایم کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے سوالات کے جواب دینے چاہئیں، عمر چیمہ

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ کٹھ پتلیاں پنجاب میں آئینی انارکی و فساد کو ہوا دے رہی ہیں، پہلے گھوسٹ انتخاب کے ذریعے ایک مجرم کٹھ پتلی بطور وزیراعلیٰ صوبے پر مسلط کی گئی،  اب تمام دستوری تقاضے بالائے طاق رکھتے ہوئے صدر کے منصب کی توہین کی گئی ہے، گورنر پنجاب کو دستور کے تحفظ پر اصرار کے باعث نہایت شرمناک طریقے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پنجاب میں اس کھلی دستور شکنی کا خاموشی سے تماشا دیکھا جارہا ہے، لازم ہے کہ عدالتِ عظمیٰ صورتحال کی نزاکت کے پیشِ نظر معاملے کو از خود دیکھے، پنجاب میں ضمیرفروشوں کا معاملہ بھی بلاتاخیر انجام تک پہنچایا جائے۔


متعلقہ خبریں