5 سال میں 1405 ملزمان کو عدالتوں سے سزائیں دلوائیں، چیئرمین نیب

بدعنوانی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، چیئرمین نیب

لاہور:  چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ 5 سال میں نیب نے ایک ہزار 405 ملزمان کو عدالتوں سے سزائیں دلوائی۔

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی ڈی جی نیب لاہور سے ملاقات ہوئی۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کیسز کی تحقیقات کسی بھی دباؤ یا اثر سے مبرا ہو کر کرتا ہے اور تحقیقات کو میرٹ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نیب ایک قومی ادارہ ہے جس کی وابستگی پاکستان اور پاکستانی عوام سے ہے جبکہ نیب کا کام بدعنوانی کے خلاف ہر حالت میں متحرک رہنا ہے اور نیب اپنے لائحہ عمل پر عملی طور پر عمل پیرا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے کردار کی تاریخ ہمیشہ مذمت کرتی رہے گی، مریم اورنگزیب

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ 5 سال میں نیب نے ایک ہزار 405 ملزمان کو عدالتوں سے سزائیں دلوائی اور نیب لاہور کے اقدامات نے ادارے کی مجموعی کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب انسداد بدعنوانی کا اعلیٰ ترین قومی ادارہ ہے اور تمام اقدامات ہمیشہ آئین و قانون کے اندر رہ کر سرانجام دیئے جاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں