کابینہ اجلاس: بلاول بھٹو نے ملک میں پانی کی قلت کا معاملہ اٹھا دیا


وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کابینہ اجلاس میں ملک میں پانی کی قلت کا معاملہ اٹھا دیا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ملک میں پانی کی قلت کی وجہ سے عوام بالخصوص کاشت کار مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانی کی قلت کی بڑی وجہ ارسا کی جانب صوبوں کو پانی کے جائز حصے کی فراہمی میں خلل ڈالنا ہے۔

بلاول خوش نصیب نوجوان ہیں بیت اللہ کا دروازہ ان کیلئے کھولا گیا، آصف علی زرداری

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے زیریں علاقوں میں فصلوں کو نقصان ہوا،گیس پاور جنریشن پلانٹس لگانے کی تجویز کو ماضی کی حکومتوں نے رد کر دیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا کہ ملک میں ممکنہ غذائی بحران کے خاتمے کیلئے فوڈ سیکیورٹی ٹاسک فورس بنائی جائے۔


متعلقہ خبریں