عمران خان کو چھوٹ ملنی چاہیے، اس نے جو کرنا ہے کر لے: خواجہ آصف

عمران خان کو چھوٹ ملنی چاہیے، اس نے جو کرنا ہے کر لے: خواجہ آصف

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ لندن میں ملاقات کا کوئی خاص ایجنڈا لے کر نہیں جا رہے ہیں، میں ورکر ہوں، کیا غیر معمولی بات کروں گا؟

امپورٹڈ کٹھ پتلیاں فساد کو ہوا دے رہی ہیں،عدالت عظمیٰ معاملے کو خود دیکھے، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ہم اپنے قائد سے مشاورت کریں گے اور ہدایات لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے قائد سے ملاقات کے دوران آنے والے دنوں کی حکمت عملی سے متعلق بھی بات کریں گے۔

ایک صحافی نے جب استفسار کیا کہ کیا موجودہ حالات میں یہ ملاقات غیر معمولی ہوسکتی ہے؟ تو وزیر دفاع نے کہا کہ کوئی غیر معمولی ملاقات نہیں ہے، میں ورکر ہوں، کیا غیر معمولی بات کروں گا؟

فتنہ عمران خان ملکی سلامتی کے درپے ہے، خانہ جنگی کو ہوا دے رہا ہے: مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما سے جب پوچھا گیا کہ سنا ہے عمران خان کو چھوٹ ملنے پر نوازشریف کو تحفظات ہیں؟ تو انہوں نے برملا کہا کہ عمران خان کو چھوٹ ملنی چاہیے، اس نے جو کرنا ہے کر لے۔


متعلقہ خبریں