مفتاح اسماعیل کا ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ: ہدف حاصل کرنے پر تعریف

مفتاح اسماعیل کا ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ: ہدف حاصل کرنے پر تعریف

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ہدف حاصل کرنے پر ایف بی آر ٹیم کی تعریف کی ہے۔ انہوں ںے تعریف ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران کی۔

عمران خان، شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے کتنا ٹیکس ادا کیا؟ ایف بی آر نے بتادیا

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا تو انہیں ادارے کی کارکردگی اور ریونیو اکھٹا کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر خزانہ کو بریفنگ چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد اور دیگر سینئر افسران نے دی۔ وزیر خزانہ کو گزشتہ دس ماہ کے دوران ادارے کی مجموعی کارکردگی اور محصولات وصولیوں کی بابت بھی آگاہ کیا گیا۔

700 ارب کے ٹیکسز لگانیکا مطالبہ تھا، 343 ارب کے ٹیکسز میں چھوٹ کم کیں، ایف بی آر

مفتاح اسماعیل نے ہدف حاصل کرنے پر ایف بی آر کی ٹیم کی تعریف کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ ایف بی آر رواں مالی سال کے لیے مقرر کردہ ہدف حاصل کر لے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اس دوران زور دے کر کہا کہ ایف بی آر ٹیکس وصولیوں کی حقیقی صلاحیت بروئے کار لانے کے لیے بھرپور کوششیں کرے۔ انہوں نے چیئرمین ایف بی آر کو ٹیکس وصولی مہم میں مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔

حکومت عوام اور کاروبار دوست بجٹ پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، مفتاح اسماعیل

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پاکستان کسٹمز کی جانب سے اپنائے گئے مختلف ڈیجیٹل اقدامات کو بھی سراہا۔


متعلقہ خبریں