لینڈ لیز پروگرام کی بحالی پر جوبائیڈن کے دستخط: روس کیخلاف متحدہ محاذ کے قیام کا اشارہ؟


واشنگٹن: امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے روس کے یوکرین پر حملے کے خلاف متحدہ محاذ کے قیام کا اشارہ دیتے ہوئے دوسری عالمی جنگ کی طرز کی قرضوں سے متعلق لیز کو دوبارہ بحال کرنے کی دستاویز پر دستخط کر دیے ہیں۔

یوکرین کے ساتھ جنگ میں 15 ہزار روسی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، برطانوی وزیردفاع کا دعویٰ

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے لینڈ لیز پروگرام کی بحالی کی دستاویز پر دستخط کیے ہیں۔

واضح رہے کہ اسی پروگرام کی مدد سے دوسری عالمی جنگ میں نازی جرمنی کو شکست دینے میں مدد ملی تھی۔

صدر جوبائیڈن کی جانب سے یہ دستخط ایک ایسے وقت میں کیے گئے ہیں کہ جب امریکی کانگریس روس کے خلاف جنگ کے لیے مزید اربوں ڈالر دینے کے لیے تیار ہے۔

امریکہ نے یوکرین کیلئے مزید 15 کروڑ فوجی امداد کا اعلان کر دیا

روس کے خلاف امریکی کانگریس جو کچھ دینے کو تیار ہے اس میں ڈیموکریٹس 40 ارب ڈالرز کی فوجی اور انسانی امداد دیں گے جو کہ صدر بائیڈن کی جانب سے یوکرین کے لیے مانگے گئے 33 ارب ڈالرز کے پیکج سے بھی زیادہ ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ نے حالیہ اقدامات روسی صدر ولادیمیر پوتن کے لیے جوابی پیغام کے طور اٹھائے ہیں۔ واضح رہے کہ روس کی جانب سے گزشتہ روز وکٹری ڈے منایا گیا تھا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ امداد میدان جنگ میں یوکرین کی کامیابی کے لیے کافی اہم رہی ہے۔

روس یوکرین جنگ، ننھے کتے کو صدارتی اعزاز دیا گیا

ہم نیوز کے مطابق صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ضروری ہے کہ کانگریس یوکرین کے اگلے امدادی پیکج کی منظوری دے تا کہ یوکرین کی فوجی رسد میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔


متعلقہ خبریں