عمران خان سے آئندہ الیکشن میں مکمل جان چھوٹ جائے گی، نواز شریف

عمران خان سے آئندہ الیکشن میں مکمل جان چھوٹ جائے گی، نواز شریف

لندن: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان سے آئندہ الیکشن میں مکمل جان چھوٹ جائے گی۔

شہباز شریف میر جعفر، 20 کے بعد کال دوں گا، ایک ہی مطالبہ الیکشن کراؤ، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ عمران خان نے وہ تباہی مچائی ہے کہ جس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ شکر ادا کرو کہ عمران خان سے جان چھوٹی، پاکستان تحریک انصاف نے ہمارا قومی کلچر ہی بگاڑ دیا ہے۔

دورہ امریکہ طے نہیں، تعلقات بہتر ہوں گے، عمران خان کیخلاف جمہوری سازش ہوئی: بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے قائد اور تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے میاں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ 70 سال میں ایسا کلچر نہیں دیکھا جو اس وقت دیکھ رہے ہیں اور یہ پہلی مرتبہ ہے۔


متعلقہ خبریں