ایلون مسک کا ٹرمپ کو ٹوئٹر پر واپس لانے کا اعلان


دنیا کے امیر ترین شخص نے ٹوئٹر اپنے نام کر لیا، جس کے بعد وہ دنیا کی مقبول ترین ایپ میں کئی تبدیلیاں کرنے کے لیے تیار ہیں۔

لیکن جب سے انہوں نے ٹوئٹر خریدا ایک سوال جو کئی بار سامنے آئے وہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کی ٹوئٹر پر واپسی تھی، جس کا جواب ایلون مسک نے ہاں میں دے دیا ہے۔

ایلون مسک کا کہنا ہے کہ اگر ٹوئٹر سے ان کی ڈیل کامیاب ہوجاتی ہے تو وہ ٹرمپ پر لگائی گئی پابندی ختم کر دیں گے۔

فنانشل ٹائمز فیوچر آف دی کار سمٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ سابق امریکی صدر پر پابندی لگانے کا ٹویٹر کا فیصلہ “اخلاقی طور پر غلط اور بالکل احمقانہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر کے بعد ایلون مسک کا اگلا ہدف کون؟

یاد رہے دنیا کے امیر ترین شخص نے گزشتہ ماہ ٹوئٹر بورڈ کے ساتھ 44 بلین ڈالر کی ڈیل فائنل کی ہے۔ لیکن ایلون مسک کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کو مکمل ہونے میں دو سے تین ماہ کا وقت لگے گا۔

جنوری 2021 میں، ٹوئٹر نے کیپیٹل ہل پر حملے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ مستقل طور پر معطل کر دیا گیا تھا، ٹوئٹر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ  کے ٹوئٹس اور جارحانہ بیانات امریکا میں تشدد کو مزید بھڑکانے کے خطرہ بن سکتے ہیں۔

تاہم ایلون مسک کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے غیر قانونی ٹوئٹ کی ہے تو اسی عارضی طور ہر معطل یا اس پوسٹ کو ہی پوشیدہ کردیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر کو اپنے الگورتھم کا اشتراک کرکے اور لوگوں سے اسے بہتر بنانے کے بارے میں تجاویز دینے کے لیے مزید اعتماد پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں