عمران خان کے الزامات بے بنیاد ہیں، امریکا


 ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ عمران خان کے الزامات بے بنیاد ہیں، پاکستان کے ساتھ تعلقات کی قدر کرتے ہیں۔

پریس بریفنگ میں نیڈ پرائس نے کہا کہ پروپیگنڈے اورجھوٹ کو تعلقات کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے، وزیر خارجہ ٹونی بلنکن کی نئے پاکستانی ہم منصب سے 6 مئی کو گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں نے تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات کی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا مخالف نہیں ہوں، دوتہائی اکثریت ملی تو ہی اقتدارمیں آوں گا: عمران خان

نیڈ پرائس نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ نے بلاول کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کےفروغ پر زور دیا ، دونوں رہنماوں نے باہمی اقتصادی تعلقات، تجارت ، سرمایہ کاری سے متعلق تعاون پر بھی زور دیا، وزیر خارجہ ٹونی بلنکن اور بلاول میں توانائی، صحت اور تعلیم سے متعلق امورپر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے وسیع البنیاد اور دوطرفہ تعلقات ہیں۔


متعلقہ خبریں