وزیراعظم کی جاسوسی پر اسپین کی خفیہ ایجنسی کی سربراہ برطرف


وزیراعظم کی جاسوسی پر اسپین کی خفیہ ایجنسی کی سربراہ کو برطرف کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ہسپانوی حکومت نے وزیراعظم، وزرا اور  دیگرسیاسی رہنماؤں کے فون ٹیپ کرنے پرخفیہ ایجنسی کی پہلی خاتون سربراہپازایسٹینکو برطرف کردیا ہے۔

اسپین کی خفیہ ایجنسی پر اسرائیلی کمپنی کے جاسوسی سافٹ وئیر پیگاسس کے ذریعے وزیراعظم، وزیردفاع اور دیگر سیاستدانوں کے فون کی جاسوسی کا الزام ہے۔ وزیرِاعظم کا فون مئی 2021 میں دو مرتبہ ہیک کیا گیا اور ایک مرتبہ ڈیٹا لیک ہوا۔

اے ایف پی کے رابطہ کرنے پر وزیراعظم آفس نے ان خبروں پر تبصرے سے انکار کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ثنا ارشاد مٹو ، پلٹزر ایوارڈ جیتنے والی پہلی کشمیری خاتون

پازایسٹین اسپین کی خفیہ ایجنسی کی سربراہی کرنے والی پہلی خاتون ہیں، وہ گزشتہ ہفتے فون ہیکنگ سکینڈل کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئی تھیں۔

جہاں انہوں نے تصدیق کی کہ سی این آئی نے کیٹیلان کے علیحدگی پسندوں کی جاسوسی کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایسا عدالت کی اجازت سے کیا گیا۔

مذکورہ سکینڈل اپریل میں سامنے آیا تھا جب کینیڈا کی سائبر سکیورٹی کی نگرانی کے ادارے سیٹیزن لیب نے کہا تھا کہ 2017 کی آزادی کی ناکام کوشش کے بعد کیٹیلان کی علیحدگی پسندی کی تحریک سے وابستہ 60 افراد کے فونز اسرائیلی جاسوسی سافٹ ویئر پیگاسس کی ذریعے ٹیپ کیے گئے۔


متعلقہ خبریں