پہلے انتخابی اصلاحات پھر الیکشن، آئی ایم ایف پروگرام کے آنے تک مشکلات ہونگی: زرداری



کراچی: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پہلے انتخابی و نیب اصلاحات کریں گے، جب تک آئی ایم ایف کا پروگرام نہیں آتا اس وقت تک مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عمران خان سے آئندہ الیکشن میں مکمل جان چھوٹ جائے گی، نواز شریف

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ بات ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ  ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف سے بات کرنے کے بعد بات کر رہے ہیں۔

انہوں ںے استفسار کیا کہ ہم نے کب کہا کہ ہم الیکشن سے ڈرتے ہیں؟ لیکن پہلے انتخابی و نیب اصلاحات کریں گے، میاں صاحب سے گزشتہ رات رابطہ ہوا، ہم تو ٹماٹر اور آلو کے لیے آئے ہیں، ہم نے سلیکٹڈ کو سیاسی طاقت سے ہٹایا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ انہوں نے پچھلے 4 سال میں کیا کیا؟ کہتا رہا دھاندلی ہوئی الیکشن کرائیں لیکن کسی نے نہیں سنا۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص مجمع اکٹھا کر کے لوگوں کو گمراہ کر رہا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو یہاں کے مسائل کا پتا ہی نہیں ہے۔

سابق صدر پاکستان نے کہا کہ ساری ایکسرسائز سے یہ ثابت ہوا کہ ادارے نیوٹرل رہ سکتے ہیں، فوج اگر غیر سیاسی ہوتی ہے تو مجھے لڑنا چاہیے یا ان سے خوش ہونا چاہیے؟ میں لوگوں سے یہ تو نہیں کہوں گا کہ عمرے پر مت جا ؤ جلسے میں آؤ۔

عمران خان نے اداروں کیخلاف زہر اگلا، نہ روکا گیا تو ملک میں بھونچال آجائےگا، وزیراعظم

انہوں ںے کہا کہ ہم نے اندازہ لگا کر درخت کو دوبارہ پھلدار کرنا ہے، ہم ہر اقدام سوچ سمجھ کر کریں گے، میں نے کبھی صحافیوں کے خلاف مہم نہیں چلائی، ہم مشرف کو ڈکٹیٹر ضرور کہتے تھے لیکن اس کے گھر کے سامنے ہلہ نہیں بول دیا، الیکشن میں جانا ہے، تین چار مہینے کا کوئی مسئلہ نہیں، ہم نے پہلے انتخابی اصلاحات کرنی ہے پھر الیکشن کرانے ہیں۔

سابق صدر پاکستان نے کہا کہ اداروں کو اپنا کام کرنے دیں بلکہ ان کی مدد کریں، عمران خان کیا کر لے گا جلد الیکشن کرواکر؟ ہار جیت جمہوریت کا حصہ ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہیں چاہتے، جیل ریمانڈ سے بہتر ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ بی بی کو شہید کرنے والوں نے یہ سمجھا کہ پیپلزپارٹی کو ختم کردیا، ایک ہی پارٹی ہے جو پاکستان کو بچا سکتی ہے وہ پیپلز پارٹی ہے، یہ کون سا بنگال کا نواب ہے جس کے ساتھ میر صادق اور میر جعفر ہوگیا؟

شہباز شریف میر جعفر، 20 کے بعد کال دوں گا، ایک ہی مطالبہ الیکشن کراؤ، عمران خان

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے کہا کہ ایک کھلاڑی کون ہوتا ہے کہ کسی کو میر جعفر اور میرصادق کا لقب دینے والا؟

انہوں نے کہا کہ اس وقت نواز شریف سے مشاورت کے بعد بات کر رہا ہوں، کچھ لوگ کہہ رہے تھے دبئی بھاگ گیا حالانکہ میں اپنے نواسے اور بچے کو دیکھنے گیا تھا، اتحادیوں نے سیاسی کمٹمنٹ پورا نہ کرنے پر انہیں چھوڑ دیا،
ہم نے ایم کیو ایم کو بھی صحیح راستے پر لگا کر کام لینا ہے، آج 50 ہزار روپے تنخواہ لینے والے کو بھی مسائل کا سامنا ہے۔

سابق صدر پاکستان نے کہا کہ کل کا کرکٹر کہتا ہے میں نہیں تو پھر کوئی بھی نہیں، اس وقت پاکستان کی آبادی 30 کروڑ ہے، میاں صاحب کی اپنی سوچ ہے لیکن ہمارا مشترکہ فیصلہ ہے کہ اصلاحات کے بعد الیکشن ہوں گے، اتحادی جماعتوں کے قائدین جو بھی فیصلہ کریں گے مل جل کر کریں گے، میری نظر میں پاکستان کو صرف ہم چلا سکتے ہیں، عمران خان عوام کے ساتھ بیرون ملک پاکستانیوں کو بھی گمراہ کررہے ہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ بلوچ بیٹی کو اتنا برین واش کیا گیا کہ خود کش حملہ ہو گیا، جن چینی شہریوں پر حملہ ہوا وہ کوئی اور نہیں ٹیچرتھے، چینی لوگ چینی زبان پڑھا رہے تھے اس پر غصہ، خواجہ آصف کا بیان اپنی جگہ لیکن انتخابات اصلاحات کے بعد ہوں گے، علوی صاحب ڈینٹسٹ ہیں ان کی سوچ کم ہے وہ سیاست سیکھ رہے ہیں۔

عمران خان ذہنی توازن کھو چکا ہے، آصف زرداری

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ گوادر پاکستان کا مستقبل ہے، اگر کسی کو گوادر سے متعلق بات کرنی ہے تو ہم سے کرے، میں نے جج سے کہا نیب کے پاس مجھے تین ماہ ہو گئے، نیب نے مجھے عید کی نماز پڑھنے نہیں دی، کوشش کریں گے نیب کا غلط استعمال نہ ہو، میرا مشورہ ہے کہ نیب کو بیوروکریسی سے الگ کر دیں، ہر بیوروکریٹ سائن کرنے سے پہلے نیب سے ڈرتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ٹیوب ویلز میٹھا اور سندھ میں کھارا ہے، میں نے ڈالر کو 60 روپے سے زیادہ بڑھنے نہیں دیا، کراچی ہمارا اثاثہ ہے، 18 ویں ترمیم کے بعد سندھ میں بہت کام ہوا ہے، میں نے امریکی دھمکی سے متعلق مراسلہ نہیں پڑھا، مراسلہ انہوں نے خود بنایا ہے، عام طور پر امریکی سفیر ایسی زبان استعمال نہیں کرتے،میں نے خود تحریک عدم اعتماد کو لیڈ کیا ہے کسی نے ایک روپیہ نہیں دیا۔

سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے کہا کہ امریکہ کے اپنے مسائل ہیں انہیں سارے جہاں کا درد نہیں، امریکی صدر جوبائیڈن نے مجھے کوئی فون نہیں کیا، اگر ان کے پاس مراسلے سے متعلق کوئی ثبوت ہے تو پیش کریں، امریکی صدر جوبائیڈن میرا دوست ہے، ایسی کوئی بات ہوتی تو وہ مجھے فون کرتے۔

اتنی صلاحیت ہے کہ ڈالر کا ریٹ 5 روپے ہونا چاہیے، آصف زرداری

ہم نیوز کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو کہا ہے کہ وفاق سے سندھ  کیلئے یونیورسٹیوں کے معاملے پر بات کریں، مراسلہ ہوگا لیکن ریاست کی طرف سے نہیں آیا، ان کی مدت پوری نہیں ہورہی تھی بلکہ سسک رہی تھی۔


متعلقہ خبریں