سونے کی قیمت میں اضافہ، سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے

سونے قیمت

کراچی: سونے کی قیمت میں اضافے نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ ہوا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 300 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 35 ہزار 700 روپے پر پہنچ گئی۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 115 روپے اضافہ کے بعد ایک لاکھ 16 ہزار 341 روپے ہو گئی۔

گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں ایک ہزار 400 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 14 ڈالر کمی کے بعد ایک ہزار 852 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں