انتخابات سے متعلق اتحادی جماعتیں کسی بھی وقت فیصلہ کر سکتی ہیں، خواجہ آصف


اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ انتخابات سے متعلق اتحادی جماعتیں کسی بھی وقت فیصلہ کر سکتی ہیں، اپنے ذاتی مفاد کے لیے اداروں کو نہیں گھسیٹنا چاہیے۔

پہلے انتخابی اصلاحات پھر الیکشن، آئی ایم ایف پروگرام کے آنے تک مشکلات ہونگی: زرداری

ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں میزبان کے استفسار پر ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا کہ یہ لوگ بار بار فوج کو منت ترلے کر کے بلا رہے ہیں، انہیں اپنے آئینی رول کے اندر کیوں نہیں آنے دیتے؟

انہوں نے کہا کہ اپنی ذاتی مفاد کیلئے اداروں کو نہیں گھسیٹنا چاہیے، حکومتیں بنانا اور توڑنے سے متعلق بات نہیں ہونی چاہیے، اسٹبشلمنٹ سے سیکیورٹی سے متعلق بات ہونی چاہیے، ہم نے اسٹبلشمنٹ پر ان کے کردار کی وجہ سے تنقید کی۔

آئی ایم ایف نے مشن بھیجنے سے انکار کردیا، ن لیگ میں ہوتا تو شہباز شریف کو الیکشن کرانیکا مشورہ دیتا: اسد عمر

ایک سوال پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جی ایچ کیو کی جانب سے جو نام بھیجتے ہیں اس میں سے ہم نے ایک لینا ہوتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پچھلی حکومت کے دور میں بھی اصلاحات سے متعلق بات ہوتی رہی ہے، دوہری شہریت نہیں ہونی چاہیے، 70 فیصد پاکستانی مشرق وسطیٰ میں ہیں ان کے پاس دوہری شہریت نہیں ہے۔

خواجہ آصف کا نومبر سے قبل انتخابات کا اشارہ

ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ امریکہ میں ایک ملین اور یورپ میں آدھا ملین پاکستانی ہیں، امریکہ اور یورپ میں دوہری شہریت کے افراد ہیں۔


متعلقہ خبریں