آئی ایم ایف نے مشن بھیجنے سے انکار کردیا، ن لیگ میں ہوتا تو شہباز شریف کو الیکشن کرانیکا مشورہ دیتا: اسد عمر

آئی ایم ایف نے مشن بھیجنے سے انکار کردیا، ن لیگ میں ہوتا تو شہباز شریف کو الیکشن کرانیکا مشورہ دیتا: اسد عمر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ شیخ رشید کے پاس ہم سے زیادہ انفارمیشن ہوتی ہے، فوج کو سیاست میں ملوث نہیں ہونا چاہیے۔

پہلے انتخابی اصلاحات پھر الیکشن، آئی ایم ایف پروگرام کے آنے تک مشکلات ہونگی: زرداری

ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ اگر میں ن لیگ میں ہوتا تو شہباز شریف کو الیکشن کرانے کا مشورہ دیتا، ن لیگ میں اکثریت قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں۔

انہوں ںے دعویٰ کیا کہ آئی ایم ایف نے اپنا مشن بھیجنے سے انکار کردیا ہے، معاشی حالت خراب ہے، اس طرح تو سیاست کا بیڑہ غرق ہو جائے گا۔

پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات مکمل: بجلی و پیٹرول پر سبسڈی مرحلہ وار ختم کرنے پر اتفاق

اسد عمر نے کہا کہ خواجہ آصف کے اعداد و شمار ٹھیک نہیں ہیں، مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک میں بڑی تعداد میں پاکستانی موجود ہیں، مشرق وسطیٰ سے زیادہ یورپ سے پیسہ آتا ہے، ہم اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کے لیے ہمیشہ کوشاں تھے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا کہ فوج کو سیاست میں ملوث نہیں ہونا چاہیے، مضبوط اور آزاد پاکستان کے لیے مضبوط فوج ضروری ہے، عوام اور فوج کے ساتھ عزت و احترام کا رشتہ ہونا چاہیے۔

خواجہ آصف کا نومبر سے قبل انتخابات کا اشارہ

ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیراسد عمر نے کہا کہ آصف زرداری نے اینٹ سے اینٹ بجانے کی بات کی تھی،الیکشن کے لیے وزیراعظم صدر کو ایڈوائس بھیجیں گے۔


متعلقہ خبریں