ایم کیو ایم پاکستان کی حکومت سندھ میں شمولیت: بات چیت آج ہو گی

ایم کیو ایم پاکستان کی حکومت سندھ میں شمولیت: بات چیت آج ہو گی

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کی حکومت سندھ میں شمولیت کے لیے باضابطہ بات چیت آج ہو گی۔ یہ بات ذمہ دار ذرائع نے بتائی ہے۔

نیا گورنر سندھ کون؟ ایم کیو ایم پاکستان نے نام وفاقی حکومت کو بھیج دیے

ہم نیوز نے اس ضمن میں انتہائی ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا اعلیٰ سطحی وفد آج ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد کا دورہ کرے گا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے دورہ کرنے والے اعلیٰ سطحی وفد کی ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی سے ملاقات ہو گی۔

پہلے انتخابی اصلاحات پھر الیکشن، آئی ایم ایف پروگرام کے آنے تک مشکلات ہونگی: زرداری

ہم نیوز کے مطابق ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کی حکومت سندھ میں شمولیت اور نئے بلدیاتی قانون کے ڈرافٹ پر بات چیت کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں