انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ: 15 افراد جاں بحق، 3 زخمی

انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ: 15 افراد جاں بحق، 3 زخمی

حیدرآباد: جامشورو انڈس ہائی وے پر مسافر وین اور ٹرک میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

وہاڑی روڈ پر ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

ہم نیوز نے ایس ایس پی جامشورو کے حوالے سے بتایا ہے کہ انڈس ہائی وے پر ہونے والے حادثے کے مزید دو زخمیوں نے اسپتال میں دم توڑ دیا ہے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہو گئی ہے جب کہ تین افراد زیر علاج ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

علاقہ پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ضلع نوشہرو فیروز کے شہرکنڈیارو سے ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تمام افراد محنت کش تھے اور کراچی کی ایک فیکٹری میں مزدوری کے لیے جا رہے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انڈس ہائی وے پروین اور ٹرک کے تصادم پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمشنرحیدرآباد، ڈی سی اور ایس ایس پی جامشورو کو ضروری ہدایات جاری کردی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق جاں بحق افراد کے ورثا سے ہر قسم کے بھرپورتعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔

 کراچی: عید کے روزٹریفک حادثات میں 12افرادجاں بحق

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے  کہا ہے کہ زخمیوں کوفوری طورپر قریبی اسپتال میں تمام ممکنہ طبی سہولتیں بہم پہنچائی جائیں جب کہ جاں بحق افراد کی میتیں ان کے علاقوں میں بھیجنے کے اقدامات کیے جائیں۔


متعلقہ خبریں