برطانیہ کا سعودی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اعلان


برطانیہ نے یکم جون سے سعودی عرب کے شہریوں کیلئے الیکٹرانک ویزا جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سعودی عرب میں مقیم برطانوی سفیر  نے ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یک جون سے کوئی بھی سعودی شہری آن لائن ویزا کی درخواست دینے کا اہل ہو گا۔

اس ویزے سے سعودی شہری برطانیہ میں 6 ماہ تک قیام کر سکیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام ایک بڑی بہتری ہے جو دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو بڑھانے کی خواہش سے ہم آہنگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف کا دورہ لندن، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنان آمنے سامنے آ گئے

برطانیہ میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے کہا ہے کہ یکم جون سے، سعودی پاسپورٹ کے حامل افراد 24 گھنٹے کے اندر 37 ڈالر میں الیکٹرانک ویزا حاصل کر سکیں گے۔

جن درخواست دہندگان کے الیکٹرانک ویزا  کو منظور کر لیا گیا، انہیں اس کا پرنٹ آوٹ برطانیہ انٹڑی سے پہلے حکام کو دکھانا ہوگا۔

انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (IATA) کے ڈیٹا کی بنیاد پر دنیا کے پاسپورٹ کی درجہ بندی میں سعودی عرب کا پاسپورٹ 2022 میں 79 ویزا فری مقامات کے ساتھ عالمی سطح پر 66 ویں نمبر پر ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں