معیشت کے قاتل آج مظلوم بننے کا ناٹک کر رہے ہیں، وزیر داخلہ

تحریک انصاف دھرنے کو مکمل ٹریٹمنٹ فراہم کریں گے، تیاری رکھیں، آنے والے بنیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ معیشت کے قاتل آج مظلوم بننے کا ناٹک کر رہے ہیں۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان اور شیخ رشید جھوٹے ہیں۔ آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران خان نے کیا تھا اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کا ذمہ دار عمران خان ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو مہنگائی میں ڈبونے والا عمران خان ہے جبکہ معیشت کے قاتل آج مظلوم بننے کا ناٹک کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری مسلم لیگ ن کیلئے گڑھا کھود رہے ہیں، شاہ محمود قریشی

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم صرف معیشت ہی نہیں  بلکہ جھوٹ کی سیاست کو بھی ٹھیک کریں گے۔


متعلقہ خبریں