ڈپٹی سپیکررولنگ: عمران خان کی فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل


سابق وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ اورڈپٹی سپیکرکی رولنگ سے متعلق فیصلے پرسپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائرکردی، عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 7 اپریل کے حکم کو کالعدم قراردیا جائے۔

سابق سپیکراسد قیصراورسابق ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری نے بھی نظرثانی اپیل دائرکی ہے۔ عمران خان نے اپیل میں استدعا کی ہے کہ 7اپریل کے فیصلے میں کئی سقم ہیں۔

جن پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، ۔سپریم کورٹ نے سات اپریل کو عدم اعتماد کی تحریک پر نو اپریل کو ووٹنگ کرانےکا حکم دیا تھا، اسمبلی کی کاروائی کے دوران ڈپٹی اسپیکر نے آئین کے آرٹیکل پانچ پرعمل درآمد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بیانیہ بنایا جا رہا ہے کہ عدالتیں آزاد نہیں، کردار کشی سے نہیں ڈرتے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ

درخواست گزارجو کہ حکومت کے سربراہ تھے ان کا ڈپٹی اسپیکر کے اقدامات کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ فیصلے پر نظرثانی کی جائے، اسد قیصراورقاسم سوری کا اپیل میں کہنا ہے کہ عدالت اسپیکر یا ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا جائزہ نہیں لے سکتی۔

سات اپریل کے فیصلے کے ذریعے اختیارارت کی تقسیم کے آئینی اصول سے انحراف کیا گیا، عدالتیں پارلیمانی کارروائی پر تجاوز نہیں کرسکتیں، اتوار کو عدالت لگانے کی کوئی ایمرجنسی نہیں تھی۔


متعلقہ خبریں