کراچی کے صنعتی ایریا میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا: برآمدی آرڈرز کی تکمیل خطرے میں پڑ گئی

کراچی کے صنعتی ایریا میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا: برآمدی آرڈرز کی تکمیل خطرے میں پڑ گئی

کراچی : شہر قائد کے صنعتی ایریا سائٹ میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا ہے جس کی وجہ سے پیداواریاں سرگرمیاں بری طرح سے متاثر ہو رہی ہیں۔

فیصلہ عوام کریں: ترقی، دوائی، آٹا، چینی، گیس و بجلی چاہیے یا عمران کا جھوٹ؟مریم اور نگزیب

ہم نیوز نے اس ضمن میں صدر سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹریزعبدالرشید کے حوالے سے بتایا ہہے کہ صنعتی ایریا سائٹ میں ستمبر سے اب تک صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند ہے۔

انہوں نے ہم نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گیس بحال نہ ہونے سے پیداواری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں اور گیس نہ ہونے کے باعث برآمدی آرڈرز کی تکمیل خطرے میں پڑ گئی ہے۔

عبدالرشید نے وزیراعظم شہباز شریف اوروزیرمملکت پیٹرولیم ڈویژن سے صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گیس پریشر مسلسل صفررہنے سے پیداواری سرگرمیوں میں شدید رکاوٹیں ہیں۔

گیس کی قیمتوں میں 68 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ

ہم نیوز کے مطابق صدر سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹریز نے کہا کہ اس وقت متعدد صنعتی یونٹس بند پڑے ہیں جب کہ ایس ایس جی سی سے رابطہ کرنے کے باوجود کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں