جیل جانے اور جان قربان کرنے کیلئے تیار ہوں، کسی صورت چوروں کو نہیں مانوں گا : عمران خان



اٹک: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کن وقت ہے، بہت بڑا فیصلہ ہونے جا رہا ہے، یہ وقت ہماری حقیقی آزادی کی جنگ کا ہے، اللہ کی عبادت کرتے ہیں اسی سے مدد مانگتے ہیں۔

سیاست میں عمل دخل نہیں، باربار درخواست کر رہے ہیں، فوج کو سیاسست میں مت گھسیٹیں: میجر جنرل بابر افتخار

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم کسی ملک کی غلامی قبول نہیں کرتے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ میرے ساتھ اس جنگ میں شرکت کریں، خواتین سے بھی کہہ رہا ہوں اس جنگ میں شرکت کرنی ہے, فیصلہ ہو جائے گا کہ ہم آزاد ملک بن کر رہیں گے یا امریکیوں کی غلامی کریں گے، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ سیاست نہیں جہاد ہے، جب تک زندہ ہوں ان چوروں اور ڈاکوؤں کو کبھی قبول نہیں کروں گا۔

عمران خان نے کہا کہ بتانا چاہتا ہوں ہم نے کیوں آزادی کی جنگ لڑنی ہے، میری والدہ نے مجھے احساس دلایا کہ میں آزاد ملک میں پیدا ہوا ہوں، ہمیں انگریزوں کی جنگیں لڑنا پڑیں، ہندوستان سے لاکھوں لوگ پہلی جنگ عظیم میں قربان ہوئے، مشرف کو امریکہ سے حکم آیا جنگ میں شامل نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے،  بدقسمتی سے ہمارے اُس وقت کے سربراہ نے گٹھنے ٹیک دیئے، وہ سربراہ ہمیں امریکہ کی جنگ میں لے گیا، امریکہ کی جنگ میں ہمارے 80 ہزار پاکستانی قربان ہوئے، اس جنگ پر اربوں ڈالر خرچ کئے گئے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ قائداعظم غلام ہندوستان میں آزاد انسان تھے، ذوالفقار علی بھٹو نے کوشش کی کہ آزاد خارجہ پالیسی بنے، آزاد خارجہ پالیسی اپنے لوگوں کے فائدے میں ہوتی ہے، میں نے وعدہ کیا تھا کہ کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا، اس ملک کے کرپٹ ترین لوگ جنہیں میں تھری اسٹوجز کہتا تھا، ایک زرداری، دوسرے دو بھائی اور تیسرا فضل الرحمان ہے، ایک بھائی باہر بیٹھ کر اداروں پر تنقید کرتا ہے اور دوسرا بوٹ پالش کرتا ہے۔

ڈپٹی سپیکررولنگ: عمران خان کی فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل

انہوں ںے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے تعلیم کے بجائے سڑکوں کی وزارت لی تا کہ پیسہ بنے، ان لوگوں نے امریکہ کے ساتھ مل کر یہاں سازش کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو امریکی سفارتخانہ میں بلوایا گیا، ڈونلڈ لو نے ہمارے سفیر کو بلا کر دھمکی دی، ڈونلڈ لو نے کہا اگر عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان کو تنہا کر دیں گے، ڈونلڈ لو نے کہا عمران خان کو ہٹا دیا تو ہم آپ کو معاف کر دیں گے، انہیں پتہ تھا کہ عمران خان کی جگہ چیری بلاسم آجائے گا، ان کے ہینڈلرز یہاں بیٹھے ہوئے تھے، مل کر سازش کی اور حکومت گرا دی، ہم نے پاکستان کو مشکل وقت سے نکال لیا تھا، ان دونوں نے مل کر دس سال تک ڈاکے مارے۔

ہم نیوز کے مطابق عمران خان نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سب مشکلات کے باوجود ملک کو کھڑا کیا، تیسرے سال میں ترقی کی شرح 5.6 فیصد تھی، ہم نے سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا، کسانوں نے سب سے زیادہ پیداوار ہمارے دور میں کی، جب یہ سب کچھ ہو رہا تھا اس وقت سازش ہوئی، جو لوگ سازش روک سکتے تھے انہیں آگاہ کر دیا، میں نے بھی بتایا اور شوکت ترین سے بھی کہا کہ بتاؤ۔

انہوں نے کہا کہ قیامت کی نشانی ہے آصف زرداری نیب کی اصلاح کر رہا ہے، وہ لوگ جنہوں نے ملک کو لوٹا تھا وہ اصلاحات کر رہے ہیں، جو ملک سے بھاگا ہوا ہے، وزیراعظم اس سے مل کر فیصلے کر رہے ہیں، نوازشریف کی بیٹی بھی سزا یافتہ ہے، حمزہ سے پوچھا گیا کہ اربوں روپے نوکروں کے پاس کہاں سے آئے؟ حمزہ شہباز نے جواب دینے کی بجائے دھمکی دی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹر رضوان جیسے لوگوں کو سلام پیش کرتے ہیں، انہوں نے کتنے ہی لوگوں کو مروا دیا، اگر یہ کامیاب ہو جاتے ہیں تو ہمارا ملک تباہی کی طرف جاتا ہے، کوئی ان کے خلاف کھڑا نہیں ہو گا، یہ کھل کر چوری کریں گے اور ملک کو لوٹیں گے، آپ سب نے میرے ساتھ نکلنا ہے، سب حقیقی آزادی کی تحریک کیلئے اپنے خوف ختم کر دیں۔

پہلے انتخابی اصلاحات پھر الیکشن، آئی ایم ایف پروگرام کے آنے تک مشکلات ہونگی: زرداری

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے واضح طور پر اعلان کیا کہ انتخابات کے اعلان تک ہماری تحریک جاری رہے گی، ہماری تحریک کیلئے پاکستان کے ہر شہری نے نکلنا ہے، میں جیل جانے کیلئے تیار ہوں،
میں اپنی جان کی قربانی دینے کیلئے تیار ہوں لیکن کسی صورت ان چوروں کو نہیں مانوں گا۔


متعلقہ خبریں