کراچی: صدر میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 8 افراد زخمی

کراچی: صدر دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

کراچی: شہر قائد کے مصروف ترین کاروباری علاقے صدر میں زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جب کہ جائے وقوع پر متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

سیاست میں عمل دخل نہیں، باربار درخواست کر رہے ہیں، فوج کو سیاسست میں مت گھسیٹیں: میجر جنرل بابر افتخار

ہم نیوز کے مطابق دھماکہ صدر میں ایک کچرہ کنڈی میں ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جار ہی ہے۔

ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر شاہد رسول نے بھی تصدیق کی ہے کہ جاں بحق شخص کی عمر 25 سال کے قریب ہے جب کہ 6 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈاکٹر شاہد رسول نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح زخمیوں کو بہترین علاج معالجہ بہم پہنچانا ہے، جتنا ممکن ہو سکا زخمیوں کو بہتریں طبی سہولتیں فراہم کریں گے۔

کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے بال بیرنگ ملے ہیں، اندیشہ ہے کہ دھماکہ آئی ڈی کے ذریعے کیا گیا تاہم انہوں نے کہا کہ دھماکے کی حتمی نوعیت بی ڈی ایس رپورٹ کے بعد ہی پتہ چلے گی۔ انہوں ںے تسلیم کیا کہ شہر میں تھریٹ الرٹس ہیں۔

جامعہ کراچی میں خود کش دھماکہ: 3 سے 4 کلو بارودی مواد استعمال ہوا، رپورٹ

علاقہ پولیس کے مطابق دھماکہ مرشد بازار کے قریب ایک بیکری اور ہوٹل کے باہر ہوا جہاں رات کے اس پہر کافی رش ہوتا ہے۔ دھماکے کے باعث قریبی ہوٹلوں اور رہائشی عمارات کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔

حکومت سندھ کے مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ زیادہ تر زخمیوں کو بال بیرنگ لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع کا معائنہ کر رہے ہیں جب کہ زخمیوں کو جناح اسپتال میں بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ذرائع کے مطابق کئی زخمیوں کو جائے وقوعہ سے ان کی گاڑیوں اور عملے نے اٹھایا ہے، جنہیں علاج معالجے کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

جیل جانے اور جان قربان کرنے کیلئے تیار ہوں، کسی صورت چوروں کو نہیں مانوں گا : عمران خان

اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کا گھیراؤ کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی موقع پر طلب کرلیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ مجھ تک دھماکے کی خبر پہنچی ہے، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سے بات ہوئی ہے، وزیر اعلیٰ نے تمام اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

منی لانڈرنگ کیس:شہباز،حمزہ پر فرد جرم 14 مئی کو،ایف آئی کا پیروی سے انکار

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو جائے وقوعہ پر بھیجا، وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ اس دھماکے کے حقائق سامنے لائے جائیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کراچی میں ہونے والے دھماکے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر عوام اور امن دشمن عناصر کا قلع قمع کریں گے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

پشاور کور کمانڈر کے حوالے سے اہم سینئر سیاستدانوں کے حالیہ بیانات انتہائی نامناسب ہیں، آئی ایس پی آر

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے جاں بحق شخص کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔


متعلقہ خبریں