انتخابات نہ کرائے تو ملکی صورتحال سری لنکا جیسی ہو سکتی ہے، شیخ رشید


راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انتخابات نہ کرانے کی صورت میں ملکی صورتحال سری لنکا جیسی ہو سکتی ہے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چھٹی بار ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں اور ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان فوج کے اندر کی سوچوں کی ترجمانی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول کو ایک وزیر مارشل لا کی دھمکی دیتا ہے جو بھونڈا مذاق ہے۔ نواز شریف، مریم نواز اور آصف علی زرداری نے فوج کو نشانے پر رکھا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صنعتی پہیے کو سست کرنے والی رکاوٹوں کو دور کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینح گر رہی ہے اور ریزرو کم ہو رہے ہیں جبکہ ڈالر 200 روپے کا ہونے جا رہا ہے۔ موجودہ صورتحال میں ملک ڈیفالٹ بھی ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ مسائل کا حل عبوری حکومت کا قیام ہے اور ملکی مسائل کا واحد حل ہے انتخابات کرائے جائیں لیکن اگر انتخابات نہ کرائے گئے تو ملک سری لنکا کی حالات کی طرف جاسکتا ہے۔ پھر کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا اور جھاڑو پھر جائے گا۔


متعلقہ خبریں