متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النیہان انتقال کر گئے


دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النیہان انتقال کر گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید کی عمر 73 برس تھی اور وہ 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے حکمران تھے۔

شیخ خلیفہ بن زید کے انتقال پر یو اے ای حکومت نے 40 دن کے سوگ کا اعلان کر دیا جبکہ وزارت کی جانب سے جاری اعلان میں 3 دن کی عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاک فوج نے یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم دوست سے محروم ہو گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کا متحدہ عرب امارات کی ترقی میں مثالی کردار ناقابل فراموش ہے۔ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال سے خطہ عرب ایک غیرمعمولی حکمران سے محروم ہو گیا۔


متعلقہ خبریں