مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے، عمران خان کو آنے دینا ہے یا نہیں؟رانا ثنا اللہ

مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے، عمران خان کو آنے دینا ہے یا نہیں؟رانا ثنا اللہ

لندن: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے عمران خان کو آنے دینا ہے یا نہیں؟

نوٹ و مراعات دیکھ کر عمران اور پی ٹی آئی کی رال ٹپکنے لگتی ہے، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق لندن میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں سے مشورہ کریں گے اور مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے کہ عمران خان کو آنے دینا ہے یا نہیں؟ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان 20 لاکھ بندے نہیں لا سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ میاں نواز شریف ہماری پارٹی کے سپریم ہیڈ ہیں، کل اہم امور پر مشاورت ہوئی تھی، بات چیت آج بھی جاری ہے۔

عمران خان سے آئندہ الیکشن میں مکمل جان چھوٹ جائے گی، نواز شریف

واضح رہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں ن لیگ کا اعلیٰ سطحی حکومتی و پارٹی وفد میاں نواز شریف سے صلاح و مشورے کے لیے لندن میں موجود ہیں جہاں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں